ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں کشمیر ہندوستان کا تاج ہے:نرمل سنگھ

جموں کشمیر ہندوستان کا تاج ہے:نرمل سنگھ

Wed, 01 Nov 2017 00:06:29    S.O. News Service

جموں،31 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر کے نائب وزیر اعلی نرمل سنگھ نے آج کہا کہ ان کی ریاست ہندوستان کا تاج ہے اور سردار بلبھ بھائی پٹیل نے ملک میں ریاست کی تحلیل میں بڑا کردار نبھایا۔ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم کی 142ویں یوم پیدائش پر انہوں نے ’رن فار یونٹی‘کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔سنگھ نے بتایاکہ جموں کشمیر ملک کا تاج ہے اور ریاست میں رن فار یونٹی میں شامل ہونے والے شرکاء کو ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں۔ریاست اسمبلی اسپیکر کوندر گپتا اور وزراء کی موجود میں انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک کرنے میں پٹیل کی وراثت دوبارہ یاد کرنے کے لئے رن کا انعقاد کیا گیا۔جموں وکشمیرپولیس نے بھی اپنے پرچم بردار ایس پی وید کی قیادت میں الگ سے ایک دوڑ کا انعقاد کیا۔


Share: